کینوس کچن “باربی کیو پکوڑہ”.

اجزاء :
1.چکن (کیوبز میں کٹی ہوئی,ایک پائو).
.2.شملہ مرچ (کیوبز میں کٹی ہوئی,ایک عدد بڑے سائز کی).
.3.پیاز (کیوبز میں کٹی ہوئی ..ایک عدد بڑے سائز کی). .4.BBQ مسالا یا تندور مسالہ (کسی بھی برانڈ کا ایک کھانے چمچ لیولڈ).
5.کسی بھی برانڈ کا پکوڑہ مکس (ایک پیکٹ)..اگر پکوڑہ مکس موجود نہیں ہے تو حسب ضرورت بیسن حسب ڈائقہ نمک,لال مرچ پائوڈر اور پسے ہوئے دھنئے کے ساتھ حسب ضرورت پانی میں گھول کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں..یہ پکوڑہ مکس کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے.
6..لہسن ادرک کا پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ).
7.دہی (ایک کھانے کا چمچ)
8.کوکنگ آئل (ڈیپ فرائنگ کیلئے).
9. ٹوتھ پکس (حسب ضرورت).
ترکیب :
1.سب سے پہلے ایک بائول میں چکن,شملہ مرچ اور پیاز کو لہسن ادرک کا پیسٹ,دہی اور BBQ مسالہ لگا کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک گھنٹے کیلئے میرینیشن کیلئے چھوڑ دیں
2.اب ایک ایک شملہ مرچ,پیاز کی کیوبز کو چکن کی دو دو کیوبز کے ساتھ ٹوتھ پکس میں پرو دیں.
3.تیل گرم کریں.
4.ایک ایک سٹک کو پکوڑہ مکس یا بیسن کے آمیزے میں اچھی طرح لیپ کریں اور فرائنگ پین میں چھوڑ دیں.
5.گولڈن کلر آنے پر فرائنگ پین سے نکال لیں. جھٹ پٹ BBQ پکوڑہ تیار.