کینوس کچن “چنا چا ٹ”

اجزاء.
1.دال چنا (آدھا پائو).
2.نمک (حسب ذائقہ).
3.لہسن ادرک کا پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ).
4.پسی لال مرچ (آدھی چائے کا چمچ).
5.چاٹ مسالا (حسب ذائقہ).
6.تیل (حسب ضرورت).
7.ادرک (لمبائی میں باریک کٹی ہوئی).
8.پاپڑی (حسب ضرورت).
9.لیموں (ایک عدد).
ترکیب :.
چنے کی دال کو تقریبا آدھا دن ایک برتن میں پانی ڈال کر بھگو کر رکھ دیں تاکہ دال پھول جائے اور آسانی سے گل جائے.
سب سے پہلے ایک پین میں حسب منشاء تیل گرم کریں اب اُس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں,اس دوران دال کا پانی نتھار کر اسے خشک کرلیں اور وہ بھی پین میں شامل کرلیں (اگر تیل کے چھینٹے اڑنے لگیں تو آنچ بالکل ہلکی کردیں اور پین کو ڈھک دیں,ایک سے دو منٹ تک چھینٹے اڑنا بند ہوجائیں گے).
دال کو فرائی کرتے ہوئے نمک,لال مرچ بھی حسب ذائقہ شامل کرکے اسے اچھی طرح فرائی کرلیں.
دال کو ایک پلیٹ میں نکال کر حسب ذائقہ چاٹ مسالہ چھڑک کر باریک کٹی ادرک اور ہرے دھنیئے اور پاپڑی سے گارنشنگ کریں اور لیموں کا رس بھی ڈال لیں..
مزےدار چنا چاٹ تیار ہے.