ہم 4

اسلام علیکم،

یہ کائنات بہت رنگین ہے اور انہی رنگوں کا مجموعہ یہ دُنیاہے جس میں ہم بستے ہیں۔احساسات اور جذبات کے رنگ، محبت اور نفرت کے رنگ ، ظلم اور احتساب کے رنگ، امید اور مایوسی کے رنگ، زندگی اورموت کے رنگ، اور ایسے ہی کئی رنگ جابجا بکھرے نظر آتے ہیں۔جن سے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی کوکبھی آسان اور کبھی مشکل بنا دیتے ہیں ۔ انہی رنگوں میں سے کچھ رنگ آپ کوکینوس ڈائجسٹ میں نظر آئیں گے۔ یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ ان رنگوں میں سے کون سے رنگ کو اپنی زندگی میں بھرتے ہیں۔ کینوس ڈائجسٹ ہماری کاوش آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ آپ کی تعریف اور تنقید دونوں کے ہم منتظر ہیں۔ بلاشبہ یہ کامیابی اور کامرانی کی پہلی سیڑھی ہے۔

کینوس ڈائجسٹ، لفظ باتیں کریں” پاکستان کا سب سے” پہلا آن لائن ڈیجیٹل اردو میگزین” ہے۔ یہ آپ کا ہی میگزین ہے اور اسے شروع کرنے کا مقصد جہاں آپ کے ذوق کی تسکین کرنا ہے، وہیں آپ کے اندر موجود تخیلاتی اور تخلیقی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا بھی ہمارا نصب العین ہے۔ چنانچہ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اپنی صلاحیتوں کااظہار خواہ کہانی نویسی یا مضمون نگاری کی صورت میں کر سکتے ہیں صرف اتنا خیال رہے کہ موضوع اور تحریری حسن ایسا ہوجس میں قارئین دلچسپی محسوس کریں۔ آپ طبع زاد تحریروں کے علاوہ تراجم بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ ترجمہ کی صورت میں اصل مواد کی کاپی ضرور بھیجے۔

تحریر کی اصلاح اور نوک پلک سنوارنا ادارہ کی ذمہ داری ہے۔

اپنی تحاریر اور آراءکا اظہار درجِ ذیل پتے پر بھیجئے۔

canvasdigest@gmail.com

ہم 4

رمیضہ مشتاق

رمیضہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری اور ڈیویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکیشن میں ڈپلومہ حاصل کیا ہوا ہے ۔ ان کے مشاغل میں کتب بینی، مصوری اور موسیقی شامل ہیں۔ کینوس ڈائجسٹ کی اہم ادارتی رکن ہیں۔

ریما علی سید

ریما نے انٹرنیشنل ریلیشن اور انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔ لکھنے کا شوق رکھتی ہیں۔ مختلف رسائل میں اِن کی کہانیاں چھپ چکی ہیں۔ان کا بطور مصنف پہلا سیریل “جھوٹ” کے نام سے ہم ٹی وی پر آن ایئر ہے دو مزید سیریلز آن شوٹ ہیں. کینوس ڈائجسٹ  ٹیم کی اہم ممبرز میں سے ایک ہیں۔

عروج بنتِ ارسلان

عروج نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرزکیا ہے اسکےعلاوہ کمپیوٹر کےبہت سے پروفیشنل کورسز بھی کر رکھے ہیں ہر فن مولا ہیں اسی لئےمن موجی ہیں ، اپنی مرضی سے لکھنے کا شوق بھی رکھتی ہیں فوٹو گرافی سے بھی شغف ہے۔ کینوس ڈائجسٹ ٹیم کی اہم ممبر ہیں۔

مہرین سعید

مہرین نے کمپیوٹر سائینز میں بیچلرز کیا ہے۔ انٹرنیلشنز کمپنیز کےساتھ بطور ویب ڈویلپر اورایس ای او ایکسپرٹ کام کرتی رہی ہیں – مہرین اپنا سوفٹ وئیر ہاؤس چلا رہی ہیں۔ کینوس ڈائجسٹ ویب سائٹ کی منیجر، ویب ڈیزائنراورڈویلپر ہیں۔